بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوجی فرٹیلائزر کنسورشیم میں شامل ہو سکتی ہے، عارف حبیب

کراچی(نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نےکہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کے عمل اور اس کے نتائج پر مکمل طور پر مطمئن ہے۔ چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب نےکہا ہے کہ کنسورشیم کی خواہش تھی پی آئی اے کے 100 فیصد حصص خریدے جائیں فوجی فرٹیلائزر کنسورشیم میں شامل ہو سکتی ہے۔ جبکہ جیو نیوز پر شاہزیب خانزادہ نے تجزیئے میں کہا کہ مذاکرات کی پیشکش، حکومت کی نرمی یا سیاسی دباؤ؟۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ طویل انتظار اور کوششوں کے بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی نجکاری ہوگئی۔مشیر وزیراعظم برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کے عمل اور اس کے نتائج پر مکمل طور پر مطمئن ہے۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری ایک مناسب اور بہتر قیمت پر عمل میں آئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پیرس اور نیویارک میں واقع پی آئی اے کے ہوٹلز نجکاری کے عمل میں شامل نہیں کئے گئے ہیں۔اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کو نجی شعبے کے حوالے طویل مدتی رعایت (کنسیشن) پر دینے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک توانائی کے شعبے سمیت دیگر اہم شعبوں کو نجی سیکٹر کے حوالے نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔نجکاری کے عمل میں 2026ء تک مزید کامیابیاں دیکھنے کو ملیں گی۔