بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو اے ای صدر کی آمد، اسلام آبادمیں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن۔حکام کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلی سطح وفد کی آمد پر عام تعطیل ہو گی، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ معزز مہمان کے شایان شان استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں، پاکستان آمد پر معزز مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا۔