اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ مئی کی جنگ میں آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ تھے۔
آزاد کشمیر میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کشمیریوں نے قربانیاں دیں۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کےنقشے پرعظیم بنائیں گے۔ نوجوانوں کوجدید تعلیم ۔ ٹیکنالوجی دینا اولین ترجیح ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس خطے میں آںے پر فخرہےجس نے پاکستان کیلئےقربانیاں دی ہیں، حالیہ جنگ میں آپ نے پاک افواج کےلیے اللہ کے حضور سربسجود تھے، “کشمیر بنے گا پاکستان” کےنعرےسےآپ کی فضاگونجتی رہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقوضہ کشمیر میں لوگ مشکل ترین حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، خون سے مقبوضہ کشمیر کی وادی سرخ ہوچکی ہے۔ اگریہ زنجیریں کاٹنی ہیں تومحنت اور عظمت سے مقبوضہ کشمیر ضرورآزاد ہوگا۔









