بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کوسٹ گارڈز کارروائیاں، 123غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز کی جیوانی میں کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طریقوں سے ایران جانے اور آنے والے 123 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

کوسٹ گارڈ حکام کےمطابق بغیر سفری دستاویزات بارڈ کراس کرنے کے خواہشمند گرفتار افراد میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ دوماہ کے دوران ان تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتارافراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اورراہ داری کےغیرقانونی طریقے سےایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفرکررہےتھے۔ گرفتار افراد کو مزید کارروائی کےلئے ایف آئی اے کےحوالے کردیاگیا۔