بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی، سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی کو سیاسی کمیٹی کی تشکیل نو پر تحفظات

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پی ٹی آئی میں پارٹی فیصلوں پر سوالات اٹھ گئے۔ سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کی تشکیل نو پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

علی ظفر کی زیرصدارت سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے کہا سیاسی کمیٹی میں سینیٹ سے صرف کو آرڈینیٹر کو نمائندگی دی گئی جو ناکافی ہے ۔ کمیٹی میں اعلیٰ سطح کی نمائندگی دی جائے۔

اجلاس میں راجا ناصرعباس، عون عباس ، ذیشان خانزادہ، فیصل جاوید، فلک ناز اور فوزیہ ارشد شریک تھے، اجلاس میں سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کےلیے ریفرنس فائل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں آئندہ ماہ سینیٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی کا پیشگی جائزہ لیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔