لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارٹی کے عہدے سےمستعفی ہونے کااعلان کردیا،برطانوی وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کانیالیڈر اورنیا وزیراعظم آنے تک ذمہ داریاں نبھائوں گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے باعث بورس جانسن پر استعفے کا دباؤ تھا،
ادھر برطانیہ کے وزیر دفاع بین ویلس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پارٹی کے پاس لیڈر کو تبدیل کرنے کا ایک طریقہ کار ہے، میرا مشورہ ہےکہ ساتھی اس ہی طریقہ کار کو اختیار کریں۔
انہوں نے لکھا کہ چاہےکوئی بھی وزیراعظم ہو، بہت سے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کو محفوظ رکھیں۔
واضح رہے کہ سیاسی بحران کے نتیجے میں گذشتہ دو روز کے دوران برطانوی وزیر اعظم کی کابینہ کے 45 وزرا، مشیران اور سیکریٹریز مستعفی ہو چکے ہیں، نوے برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔









