بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

26 دسمبر کو وفاقی اداروں میں تعطیل نہیں ہوگی، کابینہ ڈویژن

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں 26 دسمبر کو چھٹی کے باوجود تمام وفاقی اداروں کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ترجمان کابینہ ڈویژن کے مطابق 26 دسمبر کو وفاقی اداروں میں تعطیل نہیں ہوگی، وفاقی حکومت اور وفاقی اداروں کے لیے 26 دسمبر ورکنگ ڈے ہو گا۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 26 دسمبر کو اسلام آباد کی ریونیو حدود میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم ضروری خدمات سے وابستہ ادارے اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ان اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور اسپتال شامل ہیں۔