بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا: علیزے سلطان کا دعویٰ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا ہے۔

حال ہی میں علیزے سلطان نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنی دوست کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں ایک صارف نے علیزے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کے پاس بچوں کے سردیوں کے کپڑوں کے پیسے نہیں تھے۔

فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا: علیزے سلطان کا دعویٰ

صارف کی تنقید پر دیگر صارفین نے علیزے کا دفاع کیا اور لکھا کہ بچوں کی ذمہ داری پوری کرنا صرف ماں کی نہیں بلکہ باپ کی بھی ذمہ داری ہے۔ صرف اس بنیاد پر کہ ایک عورت اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہی ہے، اسے ہر وہ کام کرنے کا پابند نہیں بنایا جا سکتا جو بچوں کے والد کو کرنا چاہیے۔ علیزے کم عمری میں طلاق اور مبینہ تشدد کا سامنا کر چکی ہیں، اب وہ اکیلی ماں ہیں، جبکہ بچوں کے والد دوبارہ شادی کر کے اپنی زندگی گزار رہے ہیں، اس لیے انہیں کم از کم بچوں کے اخراجات بروقت ادا کرنے چاہییں۔

بعدازاں علیزے سلطان نے بھی مذکورہ صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ (فیروز خان) تحویل لینا نہیں چاہتے۔ میں دو بار کوشش کر چکی ہوں، انہوں نے دونوں بچوں کو رکھنے سے انکار کردیا ہے۔

فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا: علیزے سلطان کا دعویٰ

واضح رہے کہ بچوں کی تحویل کے حوالے سے علیزے سلطان نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

علیزے سلطان اور فیروز خان 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ان کے 2 بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔

2020 میں ان دونوں کی طلاق کی خبر اس وقت سامنے آئی جب علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔

اس وقت علیزے سلطان اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ الگ رہائش پذیر ہیں، جبکہ بیٹا سلطان اپنے والد فیروز خان کے ساتھ رہتا ہے۔