لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اقلیتوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے گا، انہیں نقصان پہنچائے گا تو ریاست پوری قوت سے ان سے ٹکرائے گی۔
لاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو حکومت اقلیتوں کا تحفظ نہیں کرسکتی، اسے گھر چلے جانا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے تقریب میں مینارٹی کارڈ تقسیم کیے اور کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کی حفاظت صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر صوبے میں کوئی بھی کمیونٹی اپنے آپ کو غیر محفو ظ سمجھتی ہے تو بطور وزیر اعلیٰ انہیں سوچنا پڑے گا کہ وہ کہاں غلط ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اقلیت دوست پنجاب ہمارا خواب ہے، پنجاب میں کسی پروجیکٹ میں کسی سے مذہب کا نہیں پوچھا جاتا، ہاؤسنگ اسکیم میں سوا لاکھ گھر دیے، جن میں بڑی تعداد اقلیتوں کی ہے۔
وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی ریاست بہار میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تکلیف دہ قرار دیا۔
مریم نواز نے تقریب میں مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور کرسمس گرانٹ کے چیک تقسیم کیے۔









