بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیجنڈ ٹرسٹ ٖفراڈ، 5 کروڑ 80 لاکھ کرپشن کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی:(نیوزڈیسک) ملزم نے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیک اپنے نام پر نکلوائے۔سندھ حکومت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ اسکیم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ ضلع ویسٹ کراچی کی ٹیم نے وفاقی اسپیشل ایجنسی کی معاونت سے نعمت اللہ کو کیس نمبر 11/2025 میں گرفتار کیا، نعمت اللہ مبینہ طور پر مرکزی ملزم ہے جس نے لیجنڈ ٹرسٹ کا مجاز شخص بن کر فراڈ کیا اور اس کی چیک بک حاصل کیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن امتیاز علی ابڑو کے مطابق ملزم نے ساتھی ملزمان کے ساتھ تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیک اپنے نام پر نکلوائے، جبکہ مجموعی بدعنوانی کے الزامات تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ہیں، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔