اسلام آباد: (نیوزڈیسک) پاکستان سفارتی محاذ پر ان ایکشن، امریکہ کی دعوت پر پاکستان نے سینیٹرز پر مشتمل پانچ رکنی وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے امریکی دورے کیلئے سینیٹرز کے وفد کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سینیٹرز کا اعلیٰ سطح وفد 20 تا 25 جنوری 2026 امریکا کا دورہ کرے گا۔
نائب چیئرمین سینیٹ سیدال خان وفد کی قیادت کریں گے، وفد میں سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سینیٹر امیر ولی الدین چشتی، سینیٹر خلیل طاہر اور سینیٹر رانا محمود الحسن شامل ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ رابعہ انور بطور اکمپنیئنگ آفیسر وفد کے ہمراہ ہوں گی، وفد کی مجوزہ شیڈول کے مطابق امریکی کانگریس کے اہم ارکان سے ملاقاتیں ہوں گی۔
وفد کی امریکی کانگریس مین رون ایسٹس سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے، ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔









