بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واشنگٹن میں پاکستانی خارجہ پالیسی کا اثر نظر آ رہا ہے، وزیردفاع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستان کی خارجہ پالیسیوں کا اثر نظر آ رہا ہے اور پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا کہ 5 گنا بڑے دشمن پر برتری ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان پاکستان میں دہشتگردی کو ایکسپورٹ کر رہا ہے، دہشتگردی کیخلاف دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، ہماری افواج نے قوم کو فتح سے اعتماد دیا، سویلین حکومت اور فوجی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے، پاکستان پر دہشتگردی کا لیبل لگتا تھا، اب پاکستان کو سراہا جا رہا ہے، پاکستان کیلئے تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں، فوجی اور سویلین قیادت کے تعاون میں پہلے ایسی تبدیلی کبھی نہیں آئی۔