بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرِ مملکت، وزیراعظم کا کلاچی میں کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج کے خلاف مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔

اپنےبیان میں صدرمملکت نے کہاکہ بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ریاست کی اولین ترجیح ہے۔بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کے خلاف کارروائیاں امنِ عامہ کے تحفظ اور عوام کے اعتماد کے استحکام کا باعث ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں 2 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہےانہوں نے کہا کہ ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے۔