بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشتگردی کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائی کو ریاستی آپریشن کہنا درست نہیں،سرفراز بگٹی

 

کوئٹہ:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ریاست نے کبھی طاقت کے اندھے استمعال کی پالیسی اختیار نہیں کی ۔ دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ اور محدود کاروائی کو ریاستی آپریشن کہنا درست نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں 18ویں بلوچستان نیشنل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کیک کی طرح تقسیم کرنے کے خواب دیکھنے والے ناکام ہوں گے ۔ ریاست کبھی نہیں تھکتی ۔ ناکام نوجوان منفی بیانئے کی اندھی تقلید کے بجائے تحقیق اور سچ پر مبنی سوچ اپنائیں ۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں ۔ بلوچستان سے متعلق تصورات اور زمینی حقائق میں فرق سمجھنا بے حد ضروری ہے ۔ سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے جھوٹے بیانیے بنا کر ریاست اور نوجوانوں کے درمیان فاصلے پیدا کئے گئے ۔

انہوں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مضبوط اور ناقابل تسخیر ریاست ہے ۔ تشدد اور انتشار کے ذریعے ریاست کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ خواب کبھی پورے نہیں ہوسکتے ۔ میر سرفراز بگٹی نے شرکاء کو ہائیر ایجوکیشن اور یوتھ ڈولپمنٹ کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔