بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خوشی ہیکہ پنجاب میں ہر اقلیت خود کو محفوظ تصور کرتی ہے، وزیراعلیٰ

 

لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں کرسمس تقریبات کے بہترین اور مؤثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو شاباش دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں مسیحی برادری کا بے خوف و خطر کرسمس منانا باعثِ اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج پنجاب میں ہر اقلیت خود کو محفوظ تصور کرتی ہے اور بلاامتیاز اپنے مذہبی تہوار آزادی کے ساتھ منا رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر مینارٹی کا تحفظ اور مساوی حقوق کی فراہمی ہماری گڈ گورننس کا معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر فرد کرسچن کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہے جبکہ پڑوسی ملک انڈیا میں انتہاء پسند عناصر کی جانب سے کرسمس منانے پر حملے کیے جاتے ہیں۔