بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کلاچی، سیکورٹی فورسز کارروائی، رنگ لیڈر سمیت 2 خوارج ہلاک

 

راولپنڈی:(نیوزڈیسک) سیکورٹی فورسز کی خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کے دوران رنگ لیڈر سمیت دو خوارج ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج میں خارجی رنگ لیڈر دلاور بھی مارا گیا، ہلاک خارجی دلاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں بھی مطلوب تھا، جس کے سر کی قیمت حکومت نے 4 ملین روپے مقرر کی تھی، مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔