بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کے عدم تعاون پر اظہار برہمی

 

پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔

سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ فیڈرل پراسیکیوٹر نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے عدم تعاون پر بھی تحفظات ظاہر کیے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق کمشنر اسلام آباد کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا تاہم عدالت نے سابقہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر ناراضی ظاہر کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ 7 دن میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔ جن درخواست گزاروں نے کمشنر اسلام آباد کو مقدمات کی تفصیلات کے لیے رجوع کیا ہے انہیں حفاظتی ضمانت دے دی گئی جبکہ دیگر کو فوری درخواست دینے کی ہدایت کی گئی۔