شام (ویب ڈیسک) شہر حمص میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا امام علی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہوا، جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نائجیریا کی ایک مسجد میں بھی خودکش بم دھماکے سے 5 نمازی جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکا ریاست بورنو کے شہر میدوگوری کی ایک مسجد میں ہوا جس سے 5افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو علاج کے لیے میدوگوری یونیورسٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔









