بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کا اساتذہ کوساڑھے12ہزار تک کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ

 

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پرائمری، ایلمینٹری، ہائی اور ہائیرسکینڈری اسکولوں کے اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر 5 ہزار سے 15 ہزار 500 روپے الاونس دیا جائیگا۔

پرائمری اسکولز کے اساتذہ کو اچھی پرفامنس پر 5 ہزار الاونس ملے گا، ایلمینٹری اسکولزکےاساتذہ کو7500، ہائی اسکول اساتذہ کو 10 ہزار ملیں گے۔ ہائیر سکینڈری اسکولز کے اساتذہ کو 12,500 الاونس ملے گا۔

محکمہ تعلیم کا مؤقف ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے الاوئنس دینے کا فیصلہ کیا، الاونس سے اسکولوں کا رزلٹ بھی بہتر ہوگا۔