بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکرایاز صادق کا سینئر صحافی نواز رضا، سینئر تجزیہ نگار طارق محمود سمیرسے اظہار تعزیت

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) دستور کے صدر محمد نواز رضا اور ایم نیوز کے سینئر تجزیہ نگار طارق محمود سمیر کے برادرِ نسبتی چوہدری بشیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز رضا اور طارق محمود سمیر کے نام جاری اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال اہلِخانہ سمیت انکے خاندان کے دیگر افراد کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔