اسلام آباد(نیوزڈیسک) شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ کے دوران شہری سمیع اللہ کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ آبپارہ پولیس نےمقتول کےکزن عمران اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا،جس میں صدر اسلام، اسحاق،رضوان اور سوار خان کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمےمیں کہاگیا ہےکہ مقتول اپنےدوستوں کے ہمراہ سیر کےلیےشکرپڑیاں آیا تھا جب ملزمان نےفائرنگ کر کےاسےقتل کیا اور شدید زیادتی کی،واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔
شکرپڑیاں اسلام آبادمیں میوزیکل نائٹ کےدوران شہری سمیع اللہ کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجےمیں وہ جاں بحق ہوگیا اورپولیس اہلکار غلام حسنین زخمی ہوا۔









