اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایف بی آر کےمطابق اہلکارشوگرکی پیداوارکی موثر،شفاف اوربلا تعطل نگرانی یقینی بنانے کیلئے تعینات کیےگئےتھے،اہلکاروں کی غیرحاضری کا انکشاف ایل ٹی او لاہورکی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا،ایل ٹی اولاہور نےغفلت ولاپروائی کی سنگینی کےپیش نظرمتعلقہ افسران کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر ان اہلکاروں کوفوری طورمعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،ایف بی آرتمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط،دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیاربرقرار رکھنےکیلئےپرعزم ہے،فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کےتحت سختی سے نمٹا جائے گا۔









