بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آن لائن فراڈ، منظم گینگز کی گرفتاری سی سی ڈی کو سونپ دی گئی

 

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے آن لائن فراڈ میں ملوث منظم گینگزکی گرفتاری کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی،فیصلہ آن لائن فراڈ کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق آن لائن اورالیکٹرانک ڈیوائسز کےذریعےلوگوں کولوٹنے والوں کےخلاف کاروائی کا اختیار سی سی ڈی کوتفویض کیا جا رہا ہے،فیصلہ آن لائن فراڈ کی وارداتوں میں اضافہ کےبعدکیا گیا،ملزمان معصوم شہریوں کو آن لائن فراڈ کےذریعےلوٹ مارکا نشانہ بناتےہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اوراغواء برائےتاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

آن لائن فراڈکرنےوالےملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج نہیں ہوتا،ملزمان نےآن لائن وارداتوں کےذریعے اربوں روپے کےاثاثے بھی بنا رکھےہیں،منظم جرائم پیشہ افرادکی جائیدادوں کی قرقی کیلئےبھی قانونی کاروائی کی جائیگی،فیصلہ سی سی ڈی کےمنشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کی کامیابی کے بعد کیا گیا۔