بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف انتہا پسندی کی سیاست چھوڑدے، بلاول بھٹو

 

گڑھی خدا بخش (نیوزڈیسک) قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو قانون اور آئین کے مطابق ایکشن ہوگا، چئیرمین پیپلز پارٹی

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو انتہا پسندی کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی سیاسی دائرےمیں واپس آئے تو بہتر ہوگا،آج نہیں تو کل سیاسی رویہ اپنانا ہوگا ورنہ نقصان ہوگا۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےکہاچھوٹی سی گرفتاری پرقومی اداروں پرحملہ کریں گےتوقانون اورآئین کے مطابق ایکشن ہوگا،پیپلزپارٹی اگرایسا کرتی تو ایسا حشر ہوتا انکےساتھ توکچھ نہیں ہورہا،سیاسی جماعتوں میں مفاہمت کا کردارصدر زرداری ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نےمزیدکہاجلد انتخابات کامطالبہ نہیں کررہا لیکن ہوں گےضرور،صاف وشفاف انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے،ہمیں الیکشن کمیشن پرعوام کے اعتمادپراضافہ کرناہوگا، آراوالیکشن اور سلیکٹڈ الیکشن کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا،دیوارپرلکھا ہواکہ جلد الیکشن نہیں ہوں گے۔

بلاول بھٹو نےکہا حکومت کی طرف سےمعاشی بہتری کے دعوے ہورہےہیں،وفاقی حکومت معاشی بحران حل کرناچاہتی ہےتو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کرے، تمام مسائل کا حل کسی ایک جماعت کی لمبی اننگزمیں نہیں،کوئی ایک جماعت ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی،سیاسی جماعتوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔