بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کےٹھکانے کو مؤثرطریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید جھڑپ میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد علاقےمیں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔