اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ہنگامی مالی امداد کی منظوری دی۔اعلان کردہ پیکج کے تحت جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے تحت اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا 50 فیصد وفاقی حکومت فراہم کرے گی جب کہ امدادی رقم کا 50 فیصد متعلقہ صوبائی حکومتیں دیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کا سیلاب و بارش سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان








