بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

27ویں ترمیم کی حمایت، سیکریٹری پیپلزلائرز فورم احتجاجاً مستعفی

 

کراچی (نیوزڈیسک)بے نظیر بھٹو کی آئین اور جمہوریت کے لیے قربانیوں کو ان کے شوہر اور بیٹے نے کچل دیا، اسد نواز ایڈووکیٹ

پیپلز پارٹی کی 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر پیپلز لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل اسد نواز ایڈووکیٹ نے احتجاجاً پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

اسد نواز ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایل ایف و پیپلز پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں، ستائیسویں آئینی ترمیم ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا قتل ہے، صدر زرداری، بلاول بھٹو نے27ویں آئینی تر میم کی حمایت کر کے بھٹو، بے نظیر نظریہ کی خلاف ورزی کی۔

اسد نواز ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کی آئین اور جمہوریت کے لیے قربانیوں کو ان کے شوہر و بیٹے نے کچل دیا، استعفیٰ بلاول بھٹو، آصف زرداری اور مجاز اتھارٹیز کو بھیج دیا ہے۔