اسلام آباد:(نیوزڈیسک) پاکستان نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات قابلِ مذمت ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان نے محمد اخلاق قتل کیس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ریاست نے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی، جس نے مسلمانوں میں عدم تحفظ کے جذبات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ بھارت میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے۔









