اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے بگٹی قبیلے نے سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی نامزد کردیا ہے. انکی دستاربندی کی پر وقار تقریب آج صبح منعقد ہورہی۔ دستار بندی کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں. ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکٹر سے تعلق رکھنے والے میر سرفراز بگٹی کی دستار بندی کی باقاعدہ تقریب ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں ہوگی. تقریب میں بگٹی قبائل کی مختلف شاخوں کے قبائلی عمائدین دستار بندی کریں گے۔ دستار بندی کے ساتھ ہی سرفراز بگٹی کی بطور چیف آف ٹرایب ذمہ داریوں میں کماحقہ اضافہ ہو جاے گا. ہمن قبیلے کا چیف مقرر ہونے پر سرفراز بگٹی کو دل کی اتھاہ گہراییوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں . چیرمین قایمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ بطور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے کاندھوں پر صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری عاید ہوتی ہے. اس کے ساتھ ساتھ اب جبکہ وہ بگٹی قبیلے کے چیف بھی بن گئی ہیں اس لیے انکی بطار چیف آف ٹرایب ذمداریاں بھی بڑھ گئی ہیں. سرفراز بگٹی میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے . مفاہمت اور مصلحت کوشی کسی بھی سیاست دان اور سربراہ قبیلہ کے وہ اوصاف ہوتے ہیں جنکی بدولت وہ پیچیدہ اور گمبھیر معاملات کو با احسن سلجھا سکتا ہے. اور سرفراز بگٹی ان صلاحیتوں اور خوبیوں سے مالا مال ہیں. صوبے اور قبیلے کے معاملات کو بیک وقت سنبھالنا انکے لیے ایک چیلنج تو ہے لیکن وہ اپنی صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ہوۓ ہر دو فرنٹ پر سرخرو ہوں گے.
میرسرفراز بگٹی چیف آف بگٹی نامزد، سینیٹر محمد عبدالقادار کی مبارکباد








