لاہور(نیوزڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےکہا ہے کہ الیکشن کمیشن جب تاریخ دےگا بلدیاتی انتخابات کروا دیں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میڈیاگیلری میں گفتگو کرتےہوئےکہا ڈور کے غلط استعمال سے بسنت کے تہوار کو نقصان پہنچا،اگر 6، 7 اور 8 فروری کے علاؤہ کوئی پتنگ اڑائے گا تو اسے قانون کےمطابق سزا ملے گی،اس تہوارکو ہم نے ہی خراب کیا ہم ہی ٹھیک کریں گے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا 2027 میں نوازشریف کینسراسپتال مکمل کام شروع کردےگا،اس اسپتال میں کسی بھی اسٹیج کےکینسرکےمریض کونہ نہیں کی جائےگی،مریم نوازہیلتھ کلینکس بھی اپناکام کر رہے ہیں،ان کلینکس میں 16ہزارسرجریزکی جاچکی ہیں،پچھلےدورحکومت میں ادویات کی فراہمی بندکردی گئی تھی،وزیراعلی پنجاب کے حکم۔پر گھروں کی دہلیز پر ادویات فراہم کی جا رہی ہیں،
عظمی بخاری نے کہاوزیراعلی پنجاب نےہیلتھ اوراس کےسسٹم کوری ویمپ کرنےکےلئےبہت محنت کی ہے، 1سال میں سرگودھاکےاندرکارڈیالوجی اسپتال بنایا،اس کی اوپی ڈی نےکام شروع کردیاہے،189بستروں پر مشتمل اورجدیدمشینری سےلیس ہے،لاہورمیں نوازشریف اسپتال تیزی سےبن رہاہے،اس سال 90 فیصد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے،سانپ اورکتےکےکاٹنےکی ویکسین پنجاب کےہراسپتال میں موجودہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھاکہ اگلےسال تک تمام تحصیلوں میں سیف سٹی کام کرناشروع کردےگی، خواتین پر تشدد وزیراعلی پنجاب کی ریڈلائن ہے،ورچوئل پولیس اسٹیشن پروگرام کامیابی سےجاری ہے، لاہورکےگرلزکالجزکےپاس ایمرجنسی بٹن لگائےگئےہیں،ویڈیوایپ کے ذریعے بھی خواتین اپنی شکایات درج کرواسکتی ہیں،پنجاب کےاندرجرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔









