بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیوائیرجشن میں ذمہ دار بنیں، خوشیوں محفوظ طریقے سے منائیں، آصفہ بھٹو

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا سال نو کے موقع پر پیغام۔خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سالِ رفتہ کو الوداع اور 2026 کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوام سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون اول نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ہر سال معصوم جانیں لے لیتی ہے اور بے مقصد فائرنگ خوشیوں کو سانحے میں بدل سکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ نئے سال کے جشن میں ذمہ دار بنیں اور خوشیوں کو محفوظ طریقے سے منائیں۔