جنوبی وزیرستان: (نیوز ڈیسک) بالائی علاقوں بدر، جالندھر، شاوال، کانی گرم، لدھا اور مکین میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برف باری کے باعث متعدد اہم رابطہ سڑکیں، بشمول سام ٹو مشتنہ، شرشاک ٹو مراد الگاڈ اور رزمک وانا شاہراہ، ٹریفک کے لیے بند ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مقامی باشندوں اور مسافروں کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کے لیے بھاری مشینری تعینات کر دی ہے اور سڑکیں کھولنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔









