بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیو ائیر نائٹ، شہر میں سکیورٹی پر خصوصی دستے، کوئیک رسپانس فورس تعینات

آئی جی علی ناصر

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) آئی جی سید علی ناصر رضوی نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 3500 اہلکار اور ٹریفک مینیجمنٹ کے لیے 350 افسران تعینات ہوں گے۔

شہر میں سکیورٹی پر خصوصی دستے اور کوئیک ریسپانس فورس تعینات ہوگی تاکہ ہلڑ بازی، ون ویلنگ، سکٹنگ اور ہراسمنٹ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ممکن بنایا جا سکے۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

آئی جی نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو غیرقانونی اقدامات سے منع کریں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ خوشیاں منائیں مگر قانون کے دائرے میں رہ کر اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت موجود رہے گی۔