بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ٹریفک پولیس، لین وائلیشن بائیکرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹریفک پولیس نے لین وائلیشن کرنے والے بائیکرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لین وائلیشن پر 616 موٹرسائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک مینیجمنٹ اور بائیکرز کی لین وائلیشن کی روک تھام کے لیے شہر میں 8 خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بائیکرز کی لین وائلیشن روڈ یوزرز کے لیے انتہائی خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے جبکہ اس سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔

ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ لین وائلیشن اور رانگ وے ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔ بائیکرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لین وائلیشن اور رانگ وے ڈرائیونگ سے گریز کریں اور قانونی کارروائی سے بچیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں پر شہریوں کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ کسی بھی اپ ڈیٹ یا رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔