بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائب وزیرِاعظم، گورنرتبوک کا ٹیلیفونک رابطہ، نئے سال کی مبارکباد

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار اور تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران شہزادہ فہد بن سلطان نے نائب وزیرِ اعظم کو تبوک کے دورے کی دعوت دی۔نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے پاک-سعودی تعلقات کے فروغ اور مضبوطی کے لیے شہزادہ فہد بن سلطان کی ذاتی دلچسپی اور تعاون کو سراہا۔