بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروسز فراہمی کیلئے کلاس لائسنس اجراء کا آغاز

 

نیوزڈیسک(نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق کلاس لائسنس کے حصول کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔یہ کلاس لائسنس 10 سال کی مدت کے لیے جاری کیا جائے گا۔

درخواست گزار کو ابتدائی طور پر ایک مرتبہ کی فیس 3 لاکھ روپے ادا کرنا ہوگی، جبکہ پہلے سال کے لیے سالانہ لائسنس فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ابتدائی فیس لائسنس کے مؤثر ہونے سے قبل ادا کرنا لازمی ہوگی، جبکہ آئندہ برسوں کی سالانہ لائسنس فیس پیشگی بنیادوں پر ادا کی جائے گی۔ پی ٹی اے کے مطابق لائسنس فیس میں ہر سال 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کا مقصد ملک بھر میں براڈبینڈ سہولیات کو فروغ دینا اور ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔