اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کوپاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کاچیئرمین بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ عنبرین جان سابق سیکرٹری اطلاعات بھی رہ چکی ہیں اور انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے باضابطہ نامزد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے مشترکہ غور و خوض کے بعد عنبرین جان کی نامزدگی کی تائید کی، جس کے بعد ان کےچیئرمین پیمرا کے طور پر تقرر کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق عنبرین جان کے پاس میڈیا اور اطلاعات کے شعبے میں وسیع تجربہ موجود ہے جس سے وہ ادارے کو مزید موثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔پیمرا کے نئے چیئرمین کے انتخاب کو میڈیا ریگولیشن، نشریاتی معیار اور پالیسی سازی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سابق سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان چیئرمین پیمرا نامزد ، پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دیدی








