بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رینجرز کی کاوشوں سے کراچی عالمی تجارتی مرکز بن چکا ہے،محسن نقوی

کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی عالمی سطح پر ایک اہم تجارتی مرکز بن چکا ہے اور رینجرز کی کاوشوں سے شہر میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہو چکی ہے۔

کراچی میں رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ رینجرز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث ایک ممتاز فورس کے طور پر جانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے قیام کے لیے رینجرز نے تاریخ رقم کی ہے۔

محسن نقوی نے تربیت مکمل کرنے والے رینجرز کے بہادر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ رینجرز نے کراچی میں امن قائم کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز پولیس کے ساتھ مل کر کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز کی مسلسل کوششوں کے باعث آج کراچی کے حالات ماضی سے بالکل مختلف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن بنیانِ مرصوص کے دوران رینجرز نے پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحدوں پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔