اسلام آباد (نیوزڈیسک):غذائی تحفظ و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ زراعت کے شعبے میں ریسرچ کو فروغ دیا جائے تاکہ جدید سائنسی بنیادوں پر پیداوار بڑھائی جا سکے۔
اسلام آباد میں قومی زرعی تحقیقاتی ادارے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےمگرآبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ملکی زرعی پیداوار میں بھی اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت زراعت کے فروغ، کسانوں کی خوشحالی اور زرعی تحقیق کے فروغ کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔









