بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ پراسیس 2 سال میں تکمیل کی حد مقرر

لاہور(نیوزڈیسک)سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پراسیس دو سال میں حل کرنے کی حد مقرر کرنے سے متعلق بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

مجوزہ بل میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پراسیس دو سال میں حل کرنے کا حد مقرر کیا گیا ہے، ریٹائرڈ ملازمین سے متلعق دوسال میں کاروائی مکمل نہیں ہوتی تو مجازاتھارٹی مدت ملازمت میں توسیع کرسکے گی۔

سرکاری ملازمین سے متعلق اہم ترمیمی بل پنجاب اسمبلی اسینڈنگ کمیٹی کے پاس پہنچ گیا، پنجاب ایمپلائزایفیشینسی، ڈسپلن اینڈ اکاونٹیبلٹی ترمیمی بل2025 پنجاب اسمبلی میں پیش ہوچکا۔ بل کے تحت ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی سے متعلق قانون میں اہم ترمیم منظور کی جائیں گی۔

بل کے متن کے مطابق مجاز اتھارٹی تحریری وجوہات کے ساتھ کارروائی کی مدت میں توسیع کرسکے گی، بل کا مقصد ریٹائرڈ ملازمین کیخلاف زیرالتواء انکوائریوں کیلئے حد مقررکرنا ہے، عدالتی فیصلوں کے باعث ختم ہونے والی کارروائیوں کا مسئلہ حل ہوسکے گا۔

پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی ریٹائرڈ ملازمین کے قوانین کے بل پر سفارشات مرتب کریگی، کمیٹی کے منظورکرنےپربل کو پنجاب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ اسمبلی منظوری کے بعد ترمیمی بل 2025فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔