اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke tonight to Saudi Foreign Minister HH Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan.
Both leaders discussed the latest situation in the region.
DPM/FM stressed that all concerned in the region… pic.twitter.com/WGKpZj9Voc
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 2, 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سےگریز کرنا چاہیے، علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے۔
جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے فروغ کیلئے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔









