دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ایکس کا چیٹ بوٹ گروک اے آئی طبی تصاویر، خصوصاً ایکس رے اور ایم آر آئی کی تشخیص میں ڈاکٹروں سے بہتر نتائج دے سکتا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ایلون مسک کی یہ ویڈیو پرانی ہے جو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے، یہ ویڈیو پہلی بار جون 2025ء میں سامنے آئی تھی۔
حال ہی میں یہ ویڈیو اس وقت دوبارہ توجہ کا مرکز بنی جب مسک نے ایک پوسٹ ری ٹوئٹ کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گروک اے آئی نے ایک شخص کی جان بچانے میں مدد کی۔
ELON MUSK: "I think A.I. will be very helpful with the medical stuff. Right now you can upload your xrays or MRI images to Grok and it will give you a medical diagnosis. I have seen cases where it's actually better than what doctors tell you." pic.twitter.com/KfPum4zcs4
— DogeDesigner (@cb_doge) June 7, 2025
بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025ء کے آخر میں ناروے کے 49 سالہ شخص کو شدید پیٹ درد کے باعث ایمرجنسی میں تیزابیت (ایسڈ ریفلکس) کی غلط تشخیص کی گئی تھی۔
درد برقرار رہنے پر اس شخص نے گروک اے آئی سے مشورہ کیا جس نے اپینڈکس یا السر کے سنگین مسئلے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوری سی ٹی اسکین کروانے کا مشورہ دیا۔
دوبارہ اسپتال جانے اور ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ اس شخص کا اپینڈکس شدید سوجن کے سبب پھٹنے کے قریب تھا۔ فوری سرجری کے بعد مریض مکمل صحت یاب ہو گیا۔
Grok ❤️ https://t.co/ihtAPao22f
— Elon Musk (@elonmusk) January 1, 2026
ایلون مسک کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
کچھ صارفین نے اے آئی کی جواب دینے کی تیز رفتار اور درستگی کی تعریف کی ہے جبکہ دیگر نے غلط تشخیص کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔









