راولپنڈی:(نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری دربار عالیہ محمدیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے پیر نقیب الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی حالات، امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ طاہر محمود اشرفی، پیر حسان حسیب الرحمن اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ امن و بھائی چارے کے فروغ میں مذہبی اور روحانی قیادت کا کردار نہایت کلیدی ہے۔ ملاقات کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔









