بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وینزویلا جیسے واقعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: خواجہ آصف

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی محمود اچکزئی،راجا ناصر عباس کے ذریعے مذاکرات چاہتی ہے لیکن پی ٹی آئی والے خود مذاکرات کیلئےآگے نہیں آنا چاہتے،یہ بددیانتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراتحاد میں شامل تمام جماعتیں مذاکرات میں شامل ہونی چاہئیں، تحریک انصاف مستقبل میں مذاکرات سے اظہار لاتعلقی کر سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے مائنس سے متعلق میرےعلم میں نہیں، کے پی حکومت کسی بھی آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے، کےپی حکومت دہشتگردوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتی، کےپی حکومت والے حکومت کے بھی مزے اُٹھانا چاہتےہیں معاملات طے کرنے والے بانی پی ٹی آئی سے ہی معاملات طے کریں گے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کےپی حکومت فوج کےساتھ کھڑی ہو توآپریشن کے مقاصد جلد حاصل ہو سکتے ہیں، معاملات طے کرنے والے بانی پی ٹی آئی سے ہی معاملات طے کریں گے، کےپی حکومت کو آپریشن کو سپورٹ کرنا چاہیے، آئین میں گورنرراج کی گنجائش ہے اس کے استعمال پر تحفظات ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ وینزویلا جیسے واقعات دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں، ہمیں سیاسی مفادات،اپنےاندورنی مسائل سے نکل کر ملک کیلئے متحد ہونا چاہیے، کےپی حکومت کو وفاق،فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہیے، پاکستان نےاب تک غزہ میں امن فورس کاحصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا۔