بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذاکرات شروع نہ ہونے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے مذاکراتی عمل شروع نہ ہونے کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قرار دے دیا، وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کہتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہو جائے تو بات چیت کا دائرہ کار مرکزی قیادت کی سطح تک وسیع ہوسکتا ہے ۔ پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے وقت اور جگہ کا تعین کرے ، حکومت تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کے آغاز میں رکاوٹ ہیں، پی ٹی آئی کا ایک گروپ حکومت،دوسرا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کا وزیراعظم اور حکومتی ٹیم نے مثبت جواب دیا، ہم پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں ۔

وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے وقت اور جگہ کا تعین کرے، مذاکرات میں دو اور دو چار کا فارمولا نہیں ہوتا ، اسپیکر قومی اسمبلی نیوٹرل فورم ہے ، مذاکرات شروع ہوجائیں تو مرکزی قیادت کی سطح پر جاسکتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کی تقرری نہ ہونا مذاکرات نہ کرنے کے بہانے ہیں ۔