کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں باغ جناح جلسے کیلئے 25 لاکھ روپے فیس تو جمع کروا دی ہے لیکن اجازت کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے باغ جناح جلسے کیلئے 25 لاکھ روپے کا پے آرڈر جمع کروا دیا ہے ، 20 لاکھ روپے جلسہ کی فیس جبکہ 5 لاکھ سیکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر جمع کروائے گئے ہیں۔
جلسے کیلئے فیس جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان خالد نے جمع کروائی۔ مزار قائد انتظامیہ کے مطابق پے آرڈرز وصول کر لیے،باضابطہ اجازت کے لیے ضلع انتظامیہ کا اجازت نامہ درکار ہے، ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بعد حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجا جائےگا۔









