سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کی بنیاد رکھ دی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ وہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں آمریت یا ہائبرڈ جمہوریت کا کوئی وجود نہ ہو اور ووٹ کا تقدس یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی جماعت کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت کو فروغ دینا اور عوام کے ووٹ کی حفاظت کرنا ہے۔ مشتاق احمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی فلسطین اور کشمیر کے لیے فعال اور فرنٹ لائن کردار ادا کرنا چاہیے۔
مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت “پاکستان رائٹس موومنٹ” کا اعلان کر دیا








