بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات کے نتائج کا اعلان: عرفان حیات باجوہ صدر، ملک فہد نثار سیکرٹری منتخب

لاہور بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدر کے عہدے کے لیے حامد خان گروپ کے امیدوار عرفان حیات باجوہ نے کامیابی حاصل کی اور 3,559 ووٹ لے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے ادیب اسلم بھنڈر نے 3,154 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ آزاد امیدوار شاہد جمال بٹ 122 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
صدر منتخب ہونے کے بعد عرفان حیات باجوہ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ الیکشن مہم کے دوران وکلا سے کیے گئے وعدے جلد پورے کیے جائیں گے اور وکلا کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی۔
نائب صدر کی نشستوں پر میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی کامیاب ہوئے، جبکہ کینٹ سیٹ سے زاہد محمود گل اور ماڈل ٹاؤن سیٹ سے آصف کنول خان نے فتح حاصل کی۔
سیکرٹری کے عہدے پر ملک فہد نثار 4,210 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ثمینہ بسرا 4,251 ووٹ کے ساتھ پہلے، اور فنانس سیکرٹری کے لیے زوہیب خان 4,973 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔
علاوہ ازیں، نعمان گورایہ 1,865 ووٹ لے کر سیکرٹری لائبریری منتخب ہوئے۔
جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے ایوانِ عدل میں جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔