لاہور کے علاقے اسلام پوری میں واقع جوڈیشل کمپلیکس کی دوسری منزل سے ایک نوجوان مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہوگیا۔
نجی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت رفاقت علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق رفاقت علی اپنے کزن کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن کے سلسلے میں ایوانِ عدل پہنچے تھے۔ وہ واش روم جانے کے لیے کمپلیکس کی دوسری منزل پر گئے، جہاں سیڑھیوں پر پاؤں پھسلنے کے باعث وہ بیسمنٹ پارکنگ میں جا گرے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے دوران نوجوان جوڈیشل کمپلیکس کی دوسری منزل سے گر کر جاں بحق








