سندھ بھر میں شدید سردی کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقات کار میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔ وزیرِ تعلیم سندھ کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب سرکاری اور نجی دونوں طرح کے اسکول صبح 9 بجے کھولا کریں گے۔
اسکولوں کی بندش کا وقت پہلے جیسا ہی برقرار رہے گا، صرف کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ بچے سخت سردی میں بہت جلدی گھر سے نکلنے کی زحمت سے بچ سکیں۔
یہ فیصلہ پیر سے نافذالعمل ہوگا اور 26 جنوری تک مؤثر رہے گا۔
سردی کی شدت کے باعث سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی








